سپریم کورٹ کی جسٹس کہر کی سربراہی والی 5 ججوں پر مشتمل بنچ نے آج
مسلمانوں میں طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ کے آئینی طور سے درست
ہونے پر اعتراض کرنے والی عرضیوں کی سماعت شروع کی۔اس کیس میں دلائل سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو
محض اس بات پر
محدود رکھے گی کہ آیا طلاق ثلاثہ اور حلالہ مذہب کی بنیادی باتیں
ہیں یا نہیں ۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کثیر الازواج کے مسئلہ کی سماعت نہیں
کرے گی وہ صرف اس معاملہ پر غور کرے ی کہ تین طلاق مذہب کی بنیادی بات ہے
یا نہیں ۔